( رپورٹ اسیسٹنٹ بیورو چیف فیصل آباد فیصل آباد علی ریحان )
تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آبا دڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر12ربیع الاول کے جلوسوں اورمحافل ہائے کیلئے سیکیورٹی پلان جاری ۔12ربیع الاول کو ضلع بھر میں 143جلوس اور20محافل کی سیکیورٹی کیلئے 20جی او ،10انسپکٹر،115سب انسپکٹر،503اے ایس آئی، 316ہیڈ کنسٹیبل،3597 سے زائد کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبلان سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔12ربیع الاول کے موقع پر کل4561افسران وجوانوں کو سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہےسی پی او فیصل آباد نےکہاکہ جشن عید میلادالنبیﷺ کےجلوسوں کے گردو نواح میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اورجلوسوں کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جا ئے گی جبکہ جلوس کے راستوں میں سپیشل پکٹ ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔ مرکزی جلوسوں کی ڈرؤن کیمروں او ر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ تمام جلوسوں کے راستوں میں گشت کیلئے ڈولفن فورس اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے ایس ایس پی آپریشز آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے تمام افسران جلوسوں کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے کنٹرول روم کو آگا ہ کریں گے۔
مزید سی پی ا و فیصل آباد نے کہا کہ تما م افسران سیکورٹی ڈیوٹی کو الرٹ رکھیں گے،غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان
فیصل آباد پولیس