رپورٹ : محمد حسین سومرو
ضلع ملیر پولیس کے شاہ لطیف تھانہ کی پولیس نے دوران گشت موٹر سائیکل پر سوار مشکوک اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا ملزمان کی جانب سے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت کامران، مجاہد، عبدالرسول@ باؤ کے نام سے ہوئی
ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پسٹلز بمعہ رائونڈز، واردات میں چھینی گئی 3 موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
رکنی گروہ گینگ 3 ملزمان تھانہ شاہ لطیف سمیت کراچی شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا۔
گرفتار ملزمان پہلے بھی کئی اسٹریٹ کرائمز اور مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی 1 موٹر سائیکل تھانہ کے آئی اے سے سرقہ شدہ اور دوسری 2 موٹر سائیکلیں تھانہ شاہ لطیف کی حدود سے واردات کے دوران اسلحے کے زور پر چھینی گئی تھی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک کیلئے روانہ کیا جارہا ہے
شاہ لطیف پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔