۔ مورخہ 6 ستمبر2024 بروز جمعتہ المبارک گورنمنٹ فرقان شہید ہائی سکول میں ضلع شیخوپورہ کی اساتذہ تنطیموں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت بلال احمد خان صدر سیکنڈری ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ضلع شیخوپورہ ہوا، جس میں گرینڈ ٹیچرز الائینس پنجاب کی کال پر جاری کردہ احتجاجی شیڈول پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور متفقہ طور پر اس احتجاجی شیڈول کو کامیاب بنانے کا لائحہ عمل طے کیا گیا، جس کے مطابق 11 سمبر 2024 سے نئی سکول ٹائمنگ کا بائیکاٹ شروع کیا جائےگا،اور 11 ستمبر کو ضلع ہذا کے تمام سکول تدریسی اوقات کے مطابق 30=1 بجے بند کردئے جائیں گے اور تمام اساتذہ / معلمات اور ملازمین درجہ چہارم پریس کلب شیخوپورہ کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے شریک ہونگے۔ منجانب، ( GTA)ضلع شیخوپورہ۔