رپورٹ : محمد حسین پرمار۔ ضلع ملیر کراچی ابراہیم حیدری پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے پنجابی پاڑے کے قریب سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت شہزاد، جاہنزیب، اور سہیل کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 کلو سے زائد 2135 گرام چرس اور فروختی رقم برامد ہوئی۔
گرفتار ملزمان نے ابراہیم حیدری سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے کا بھی انکشاف کیا۔
پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے۔