لاہور( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) چوہدری احسان الحق باجوہ پارلیمانی سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی ناروے آمد کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کی جانب سے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا
*چوہدری احسان الحق باجوہ نے پارٹی ممبران کے ساتھ مختصر خطاب کیا*
*اس موقع پر ان کا کہنا تھا پارٹی قائدین نے اگر مجھ پر اعتماد کیا ہے تو انشاءاللہ اس کا حق احسن طریقے سے ادا کروں گا*
*کوئی بھی اوورسیز پاکستانی چاہے وہ کسی جماعت سے تعلق رکھتا ہو اپنا کوئی بھی اجتماعی یا ذاتی مسئلہ ہو مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے*
*اللہ کے فضل سے اس کا مسئلہ حل کروایا جائے گا*
*پارٹی کارکنان کا انشاءاللہ دست بازو بنیں گے*
*چوہدری احسان الحق باجوہ صاحب نے پارٹی ممبران کے مسائل بھی سنے اور انھیں حل کروانے کی یقین دہانی کروائی*
*اس موقع پر چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ناروے نظیر خالد بٹ، پریزیڈنٹ شاہد تنویر،جنرل سیکرٹری منصور عادل و دیگر پارٹی ممبران اور ناروے سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔