محراب پور شہرچوروں کے حوالے، دو مختلف واردات میں تقریباً40 لاکھ کی چوری، چور 15 تولہ سے زیورات، اڑھائی لاکھ نقدی، تین موبائل فون لیکر فرار
نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )محراب پور پولیس منشیات فروشوں کی پکڑ دھکڑ سمیت مبینہ رشوت تک محدود ہوکر رہ گئی شہر کو چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا آئے روز واردتیں ہونا معمول بن گیا نامعلوم چوروں نے وارڈ نمبر 11 میں آصف کمبوہ کے گھر داخل ہوکرصفایا کردیا واردات میں چور گھر سے 10 تولہ زیورات، دو لاکھ نقدی، اور تین موبائل فون لے اڑے مالک مکان کی جانب سے سامان کی مالیت تقریبا 28 لاکھ بتائی جارہی ہے دوسری واردات میں ڈیپارجہ روڈ انس مدرسہ کے قریب چوروں نے مرحوم اقبال کمبوہ کے گھر داخل ہوکر ساڑھے پانچ تولہ طلعی زیورات اور پچاس ہزار نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے شہر میں بڑھتی چوری کی واردات پر سیاسی وسماجی تنظیموں،تاجربرادری اور سول سوسائٹی سمیت مرکزی چیئرمین صدائے مغل فاؤنڈیشن علم الدین علیم ایڈووکیٹ، صدر محراب پوریونین آف جرنلسٹس محمود الحسن جلالی، صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سجا دسرویا،کونسلر رانا غلام شبیر،وکلاء رہنما آصف جاوید رندھاوا ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی رہنما ندیم غوری، تاجر رہنما ظفر اقبال حیدری، جنرل سیکریٹری ٹیلرز ایسوسی ایشن ارشد انصاری کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی نوشہروفیروز سے مطالبہ کیا گیاکہ چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے متاثرین کا سامان واپس کروایا جائے