محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کردی جبکہ 10 مئی سے مختلف علاقوں میں آندھی تیز ہواؤں اور بارش بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق فضا میں ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں خصوصاً جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے،مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 10 مئی شام یا رات کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا، سلسلہ 11 مئی کو ملک. کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 10 مئی شام یا رات سے 11 مئی کے دوران گرد آلود ہوائیں، آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،ادھربلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 8 سے 10 مئی کے دوران درجہ حرارت 3 سے 5 معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے