منڈی بہاوالدین،(میاں شریف زاہد )
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کی احکامات اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے فیلڈ میں مسلسل متحرک،
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناجائز منافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں،
ضلع بھر کے 26 پرائس مجسٹریٹس نے آج کے روز ضلع بھر میں 630 انسپکشنز کر کے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی سمیت روٹی اور نان کی سرکاری قیمت پر فروخت اور وزن کا معائنہ کیا۔
انہوں نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر مختلف دکانداروں کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 24 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔
Maryam Nawaz Sharif Chief Minister Punjab’s Updates DGPR Punjab Team MNS Govt of Punjab Maryamazing Maryam Nawaz Sharif.Official Chief Minister Punjab Maryam Nawaz PMLN Digial Minister Information & Culture Punjab PML-N Punjab PML(N) CM Punjab Official CM Maryam Nawaz Updates Marriyum Aurangzeb Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Deputy Commissioner Mandi Bahauddin Chief Secretary Punjab Empowering the people Deputy Commissioner MBDin