نبی کریم جضرت محمد مصطفیﷺ سے سچا عشق رکھنے والا سلسلہ سہروردیہ کے عظیم بزرگ سید فصیح الدین سہروردی کا ننھا مرید محمد انس سہروردی نامی ایسا ننھا بچہ جس نے تین سال کی عمر میں اپنی میٹھی آواز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھ کر سبکو اپنا گرویدہ کرلیا۔اور دنیا میں سکہ جما ڈالا
کس کو خبر تھی کہ روشنیوں کے شہر کراچی کی ایک شیخ فیملی کے محمد رضوان سہروردی کےگھر میں پیدا ہونے والا بچہ پوری دنیا میں نعت خوانی میں اپنے والدین اور اپنے پیر و مرشد کا نام روشن کرے گا
آکسفورڈ گرامر سکول کراچی سے پرائمری تعلیم کا آغاز کیا تو ذہانت اور میٹھی آواز میں ثنا خوانی سے اپنے اساتذہ کو گرویدہ کرلیا اور سکالر شپ حاصل کی اور چار سال تک سکالر شپ میں تعلیم حاصل کی اور پھر والدین نے بسلسلہ روزگار لاہور شفٹ ہونے کا فیصلہ کرلیا اور یہ ہونہار بچہ انس سہروردی اپنے سکول کے اساتذہ کو اداس چھوڑ کر لاہور آگئے
سہروردی سلسلہ کے عظیم صوفی بزرگ سید فصیح الدین سہروردی کے ہاتھ پر بعیت کی اور مرشد کی دعاؤں سے کامیابیاں سمیٹنے لگا
محمد انس سہروردی نے بتایا کہ ان کے دادا جان نے انہیں دعا دی تھی کہ انکا پوتا ثناء خواں بنے اورپوری دنیا میں نبی کریم سرور کونین حضرت محمد مصطفیﷺ کا نام لیتا رہے
محمد انس سہروردی کا کہنا تھا کہ ان کے پیر و مرشد سید فصیح الدین سہروردی کے چھوٹے بھائی اعجاز الدین سہروردی نے بغدادی مسجد کراچی میں انہیں خود نعت خوانی کے لئے منتخب کیا
عامر فیاضی،وسیم بادامی اور ممتاز عالم دین سابق چئیرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی منیب الرحمٰن جیسی عظیم شخصیات نے ان کی میٹھی آواز میں ثناء خوانی کو بہت پسند کیا اور ہر جگہ تعارف کرایا
پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک ARY اور QTV کے پروگرام کے میزبان سید سلمان گٌل نے ان کو QTV کی رمضان ٹرانسمیشن میں سلکیٹ کروایا اور 2014ءسے ان ٹی وی چینلز سے وابستہ ہوں
ایک سوال کے جواب میں محمدانس سہروردی کا کہنا۔تھا کہ 2014.ء میں جب وہ صرف چار برس کے تھے تو ان کو مرشد پاک سید فصیح الدین نے جناح کیپ پہنائی اور یہ نسبت کا سلسلہ جاری و ساری ہے
محمد انس سہروردی کا کہنا تھا کہ ان کی صرف ایک ہی خواہش ہے کہ انکی تمام عمر آقائے دوجہاں سرور کائنات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں ثناء خوانی کرتے گذرے
پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک ARY اور QTV سے وابستہ محمد انس سہروردی نے ثناء خوانی میں کم عمری میں ہی بڑا نام کما لیا۔محمد انس سہروردی کی ثناء خوانی کے دنیا بھر میں چرچے۔اللہ پاک مزید کامیابیاں عطاء کرے
![]() |
تحریر و ترتیب۔میاں میراحمدمستانہ سہروردی سینئر صحافی و کالم نگار |