نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )
ایس ایس پی نوشہروفیروز سنگھار ملک کی جانب سے اپنے دفتر میں عوام الناس کے مسئلے و مسائل سننے اور بروقت ازالے کے سلسلہ میں کھلی کچہری کا انعقاد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور سائلین کی شرکت روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسئلے و مسائل کے ازالے اور ریلیف پہنچانے کےلئے کھلی کچہری لگائی جا رہی ہے میرٹ کے مطابق بلا تاخیر قانونی کارروائی سے متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ایس ایس پی نوشھرو فیروز سنگھار ملک کا کہنا ہے کہ کھلی کچہری میں آنے والے شہری قابلِ عزت ہیں تھانوں کی سطح پر شکایات کا ازالہ نہ ہونے پر تمام شہری بغیر سفارش میرے دفتر آسکتے ہیں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے واضح رہے کہ ایس ایس پی نوشھرو فیروز کی جانب سے درخواستوں پر جاری احکامات پر متعلقہ افسران کو کاروائی کے لیے 3 سے 5 دن کا وقت دیا جاتا ہے اور متعلقہ آفسرز کو سختی سے سائلیں کے مسائل ترجیحی اور میرٹ کی بنیاد پر حل کرنے کےلئے سخت ہدایات و احکامات دیئے جاتے ہیں