نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ):
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ون) شاہدہ پروین کی زیر صدارت پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے ایک وفد کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پرا نہوں نے کہا کہ ہلال احمر سوسائٹی کی خدمات پوری دنیا میں مانی جاتی ہیں بالخصوص ایمرجنسی صورتحال میں ہلال احمر سوسائٹی کی جانب سے متاثرین کی بروقت مدد انتہائی قابل قدر عمل ہے۔انہوں نے ہلال احمد سوسائٹی کے وفد کا ضلع نوشہروفیروز کے دریائے سندھ سے ملحق علاقوں میں کام کرنے کی خواہش کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے اپنے محکمے کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ہلال احمد کے وفد نے ایڈیشل ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ دریائے سندھ کے ملحقہ تحصیلوں مورو، نوشہروفیروز اور کنڈیارو کی منتخب یونین کونسلوں میں سروے کا عمل شروع کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے ملحق یونین کونسلوں سے کچھ گاؤں کا سروے کیا جارہا ہے ۔ ایسے گاؤں کو اس سروے میں شامل کیا جائے گا جہاں دریائے سندھ کی سیلاب کا خطرہ لاحق ہے۔ وہاں متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لئے کام کیا جائے گا۔