
نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )
اے راہ حق کے شہیدو , وفا کی تصویرو تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں کراچی میں پولیس مقابلہ کے دوران شہید پولیس کانسٹیبل عبدالغفار اجن کی جنازہ نماز اباہی گائوں گاجی خان اجن میں ادا کی گئی تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیوٹی کے فرائض کے دوران شہادت نوش کرنے والے ٹھاروشاہ کے رہائشی پولیس اہلکار عبدالغفار اجن کی نمازِ جنازہ اس کے اباہی گائوں گاجی خان اجن نیئر ٹھاروشاہ میں ادا کردی گئی پولیس دستے نے شہید پولیس اہلکار عبدالغفار اجن کو سلامی پیش کی نماز جنازہ میں ضلع پولیس نوشھروفیروز کے سینئر پولیس افسران و اہلکاروں سمیت علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی شہید کانسٹیبل عبدالغفار اجن کی آبائی قبرستان میں تدفین کی گئی یاد رہے کہ اورنگی ٹائون کراچی میں ہتھیاربند ملزمان تاجر سے ڈکیتی کر رہے تھے تو پولیس پہنچ گئی پولیس کے پہنچنے پر مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈکیٹ ہلاک اور مذکورہ پولیس اہلکار شہید ہوئے جب کہ شھید پولیس کانسٹیبل کا تعلق ٹھاروشاہ تھانہ کی حدود گائوں گاجی کا اجن سے ہے اور کچھ سال قبل پاک آرمی سے رٹائرمینٹ کے بعد سندھ پولیس میں بھرتی ہوا تھا