نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کاپارٹنر ادارہ دی اسمارٹ لرنرز اسکول میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر امام بخش آریسر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ محبوب مگسی تھے مہمانوں کی آمد پر گل پاشی کی گئی اسکول کے اونر نور احمد آرائیں نے استقبالیہ میں مہمانان سمیت شہریوں کا شکریہ ادا کیا جو پروگرام کی زینت بنے بعدازاں مہمانوں کو اجرک کے تحائف پیش کئے پروگرام میں اسکول کے طلباء وطالبات کی جانب سے تقاریر سمیت مختلف ٹیبلوز پیش کئے گئے جنہیں شرکاء کی جانب سے خوب سراہاگیاتقریب میں امتحانات میں اعلیٰ کارکرگی دیکھانے والے طلباء وطالبات میں میڈلز، اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ ازرا سرور، شہزاد کمبوہ، سارا ظفر، صائمہ اشرف، سمیعہ ارشد اور لائبہ خالد کو بہترین ٹیچرز ایوارڈ سے نوازا گیا مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر امام بخش آریسر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ محبوب مگسی نے اپنے خطابات کے دوران کہا کہ سندھ حکومت کی اولین کوشش ہے کہ ہربچہ تعلیم حاصل کرے اور اسی لئے مختلف علاقوں میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر ادارے بغیر کسی فیس علاقے کے بچوں کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کررہے ہیں انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب سندھ کا ہر بچہ تعلیم یافتہ ہوگاہم اپنے پارٹنر اداروں سے پرامید ہیں کہ وہ بچوں کو کسی بڑے اسٹینڈرڈ اداروں کے مقابلے کا ماحول مہیا کررہے ہیں تاکہ کسی غریب کا بچہ بھی خود کو کمتر نہ سمجھے دی اسمارٹ کے اسٹوڈنٹس سے پروگرام میں بہترین پرفارمنس دیکھائی جس پر اسکول اونر سمیت پوری ٹیم داد کی مستحق ہے تقریب کے اختتام پرادارے کی جانب سے مہمانان کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔