نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم)
نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی رہنمائی چیرمین ڈویژنل استاد فاروق کلہوڑو وائیس چیرمین لیاقت علی مشوری جڑیل ڈیتھو استاد اشفاق احمد مشوری جعفر ڈیپر نے کی ریلی نے پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جس پر ایک ہی نعرہ لکھا نامنظور نامنظور نج کاری نہ منظور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ مزدوروں کا ساتھ دیا ہے اور دیتے رہیں گے ہمارا قائد عبد الطیف نظامانی نے جو حکم دیا اس پر ہم سب لبیک کہیں گے اگر ہمیں اسلام آباد میں ڈی چوک پر بلایا گیا تو پہنچے گے باقی نج کاری کو کھلے الفاظ میں مسترد کرتے ہیں ہمارا حکومت سے یہی مطالبہ ہے اگر نج کاری کا کوئی ماحول بنا تو ہمارا اگلا قدم قائد کے حکم پر اسلام آباد ہوگا جینا ہوگا مرنا ہوگا دھرنا ہوگا