نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم)
ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے ضلع نوشہرو فیروز میں ہونے والی شدید بارش کے پانی نکاسی کے لئے ھدایات جاری کر دیں ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور ٹاؤن افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے اور بارش کے پانی کی فوری نکاسی کی ہدایت کی ہے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرو فیروز علی شان اعوان نے گرڈ اسٹیشن نوشہرو فیروز کا دورہِ کیا اور گرڈ کی فوری بحالی کی کوششوں کا جائزہ لیا انہوں نے گرڈ اسٹیشن کی بحالی کے بعد شہر کے مختلف نشیبی علاقوں کا دورہِ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر میونسپل کمیٹی نوشہرو فیروز کے متعلقہ افسران بھی موجود ہیں ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم کی ہدایت پر چیئرمین میونسپل کمیٹی مورو کے چیئرمین نذیر احمد میمن اور اسسٹنٹ کمشنر مورو بھی مورو گرڈ میں موجود شہر کے پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی بحال رکھنے کی کوششیں تیز شہروں میں بجلی کی بحالی کے بعد پمپنگ اسٹیشن کی کارکردگی بھتر ہو جائے گی جس سے بارش کے پانی کی نکاسی کی صورتحال مزید بھتر ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز بھریا روڈ میں اسسٹنٹ کمشنر بھریا شاھد احمد سرکی بھی پمپنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور شہروں سے برسات کے پانی کی نکاسی کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں اسی طرح ضلع کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں محراب پور کنڈیارو ھالانی بھریا سٹی بھریا روڈ ٹھارو شاہ مٹھیانی پھل اور دریا خان مری میں بارش کی بانی کی نکاسی اور پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بلا تعطل فراھمی کو یقینی بنانے کی ہدایات کی ہیں.