نوشہروفیروز. ۔۔۔ رانا ندیم انجم ۔۔۔
شھید زندہ ہیں
انہیں مردہ نہیں کہیں اور وہ اپنے حصے کا رزق کہاتے ہیں (مفہوم القرآن)
*ایس ایس پی نوشھروفیروز کی خصوصی ہدایات پر، آج 04 اگست یوم شہداء پولیس جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ، یادگار شہداء پہ سلامی سمیت دیگر تقریبات منعقد ہوئی۔*
پولیس ہیڈ کوارٹر سمیت ضلع کہ تمام سب ڈویژن میں شہداء پولیس کی مغفرت کے لیے قرآن خوانی و فاتح خوانی کی گئی.
ضلع کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شہداء پولیس کی قبروں پہ پہولوں کی چادریں چڑھائی، سلامی دی، اور فاتحہ خوانی کرکے ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
فرائض کی ادائگی دوران اپنی جانوں کا نظرانہ دینے والے شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ہیڈ کوارٹر سے پیادل ریلی نکالی گئی۔ جس میں پولیس کے علاوہ بھی تعدد افراد نے شرکت کرکے پولیس کے شہداء سے محبت کا اظھار کیا۔