نوشہروفیروز (رانا ندیم انجم )
محراب پور میں قیامت خیز گرمی وارڈ نمبر 11 میں ایک ماہ سے tx سیپکو کی جانب سے خراب ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے سے حبس ،شدید گرمی سے علاقہ مکین جھلس گئے درجنوں افراد گرمی لگنے سے ڈائریا میں مبتلاء جبکہ گرمی لگنے سے نوجوان کاشف کمبوہ زندگی کی بازی ہار گیا سماجی سوشل رہنما ایڈووکیٹ آصف جاوید رندھاوا نے بتایا سیپکو محراب پور کی مجرمانہ غفلت کے باعث وارڈ 11 میں ایک ماہ سے خراب ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے سے علاقہ مکین آگ برستی گرمی میں جھلس رہے ہیں درجنوں افراد گرمی لگنے سے ڈائریا کے مرض میں مبتلاء ہورہے ہیں جبکہ گرمی لگنے سے نوجوان کاشف کمبوہ جان کی بازی ہار گیا انہوں نے سیپکو چیف سکھر سے سے مطالبہ کیا ہے ٹرانسفارمر نصب کرکے اذیت میں مبتلاء علاقہ مکینوں کی زندگی بچانے میں کردار ادا کریں دوسری صورت میں سیپکو آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔