نوشہرو فیروز ( رپورٹ محمد بلال آرائیں)
جئے سندھ قومی محاز کے کارکن بشیر شر کی بازیابی کیلئے قوم پرستوں اور مختلف برادریوں کا پڈعیدن میں احتجاج پریس کلب تک سخت گرمی ودھوپ میں ریلی
تفصیلات کے مطابق جسقم کارکن بشیر شر کی بازیابی کیلئے شر برادری سمیت مختلف برادریوں اور جسقم ۔جساف کیجانب سے نصرت کینال تا پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ اور پریس کلب کے سامنے سخت نعریبازی کی گئی۔ مظاہرہ سے سہیل پلھ۔ رستم شر۔ نوید اُجن۔ ریاض لاشاری ۔الطاف انصاری۔ میر مجاہد لاشاری۔ سہیل ڈھلو۔ یونس شر ودیگر نے خطاب میں کہاکہ جسقم رہنما بشیر شر کو سول کپڑوں میں ملبوس افراد نے چادر وچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر اٹھا کر لے گئے اور گم کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر قومی کارکن بشیر شر پر کوئی کیس ہے تو اسے عدالت میں پیش کیاجائے انہوں نے کہا کہ بشیر شر کو آزاد نا کیاگیاتو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا