نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )
ایم این اے ذوالفقار بیھن جانب سے ضلع نوشہرو فیروز کے آبادگاروں کو پاسکو کی جانب سے باردانہ نہ دینے کے خلاف ایف آئی اے اسلام آباد کو درخواست دی تھی اس درخواست کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے پاسکو ضلع نوشہرو فیروز کو پابند کیا گیا ہے کہ آبادگاروں کو شفایت سے باردانہ دیکر گندم خریدی جائے جس کے بعد پاسکو نوشہرو فیروز کی جانب سے آبادگاروں کو باردانہ دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں درخواست گزار ایم این اے ذوالفقار بیھن نے بتایا کہ ہمارے ضلع کے اندر پاسکو کی جانب سے انتہائی زیادتی کرتے ہوئے آبادگاروں کو حق اور بیوپاریوں کو کمیشن کے عوض دیا جا رہا ہے جس کے خلاف میں نے درخواست دی تھی جس کے بعد اب انشاء اللہ آبادگاروں کو باردانہ ملے گا