نوشہروفیروز۔۔(رانا ندیم انجم )
محکمہ آبپاشی ٹھاروشاہ کا پانی چوروں کے خلاف آپریشن بڑی تعداد میں غیر قانونی لگے ہوئے پائپ ہٹادئے گئے ٹیل کے آبادگاروں میں خوشی کی لہر چھاگئی تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی سب ڈویژن ٹھاروشاہ میں ایس ڈی او مخدوم فہیم دروغا اوشاق علی اجن کی سربراہی میں دربیلو نہر سمیت مختلف نہروں پر بااثر افراد کے لگائے ہوئے غیر قانونی پانی کے پائپوں اور واٹر کورس پر پانی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا اور بڑی تعداد میں غیر قانونی لگے ہوئے پائپ ہٹائے گئے اس موقع پر ایس ڈی او مخدوم فہیم نے کہا کہ پانی چوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہیں قانونی کٹہرے میں لایا جائے گا پانی چوری ہونے کے سبب ٹیل کے آبادگاروں تک پانی پہنچتا اور زمینیں آباد نہیں ہوتی ہیں کاروائی کرنے کا مقصد ٹیل کے آبادگاروں اور دیگر نہروں کے چھوٹے آبادگاروں تک پانی پہچانا ہے جو آسانی سے زمینیں آباد کرسکیں پانی چور کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اس کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی جبکہ ایس ڈی او مخدوم فہیم کی اس کاروائی پر ٹیل کے آبادگاروں میں خوشی کی لہر چھاگئی ہے