ڈیرہ غازیخان (رانا فیصل سے)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر فوری انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری، ڈی پی او اسید علی کی طرف سے تھانہ بی ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی عوامی خدمت میں مصروف، ڈی پی او سید علی نے تھانہ بی ڈویژن میں کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے جہاں پر کافی تعداد میں عوام الناس سمیت معززین علاقہ، صحافیوں و دیگر نے کھلی کچہری میں شرکت کی اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل سٹی ایس ایچ او اور تفتیشی آفیسران بھی موجود تھے۔جہاں پر ڈی پی او نے فرداً فرداً شہریوں کے مسائل سنے اور SHo کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر میرٹ پالیسی اپناتے ہوئے لوگوں کے مسائل حل کریں کیونکہ کھلی کچہری کا مقصد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی پولیس تک رسائی کو یقینی بنانا اور فوری میرٹ پر انصاف فراہم کرناہے ڈی پی او نے کہا کہ آج کی کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور فوری انصاف کی فراہمی ہے شہریوں کے اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔