ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)
این پی سی آئی ایچ اے تعلقہ ٹنڈوآدم کیجانب سے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے محمدی چوک سے لطیف گیٹ تک شاندار ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت این پی سی آئی ایچ اے ضلع سانگھڑ کے صدر مظہر چانڈیو ضلع سانگھڑ کے نائب صدر گل بہار خاصخیلی ، ضلع سانگھڑ کے جنرل سیکریٹری غلام مرتضی انڑ ، تعلقہ ٹنڈوآدم رانا صداقت ،تعلقہ ٹنڈوآدم صدر ارشد اعوان، سینئر نائب صدر اسلم پٹھان ،نائب صدر عنایت بروھی ۔ جنرل سیکریٹری صداقت قریشی میاں بخش حاجاٹو عمیر بہن یونٹ قیصر گھوٹ کے صدر موھن کمار نہرو مل ، پریم کمار تیرتھ مل، دھرمہ مل کر رہے تھے ریلی سے مقرین نے خطاب میں کہا کہ 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کا دن ہمیں افواج پاکستان اور قوم کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ 1965 کی جنگ میں قوم اور افواج نے جس یکجہتی اور بہادری کا مظاہرہ کیا، وہ ہمارے لیے قابلِ فخر ہے۔ اس دن ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے اور یومِ دفاع ہمیں اپنی نئی نسل کو ان ہیروز کی قربانیوں سے آگاہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔