ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)
ٹنڈوآدم جھول روڈ پر ٹیل واٹر کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک فرد جانبحق ایک شدید زخمی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم بی سیکشن کی حدود جھول روڈ پر ٹیل واٹر کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 48سالہ معشوق علی ملوکھانی موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ اسکا ساتھی علی نواز ملوکھانی سخت زخمی ہوگیا جسکو طبی امداد کے لئے نجی اسپتال لےجایا گیا جبکہ نعش کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا اس دوران ٹرک کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر کاروائی کا آغاز کردیا ہے بتایا گیا ہے کہ معشوق علی اپنے کیس کے سلسلے میں ٹنڈوآدم سٹیشن کورٹ آرہا تھا ۔