ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)
ڈاکٹر احسان شیخ ڈائریکٹر فنانس کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کا اپنی مادرِ علمی گورنمنٹ نیو علی گڑھ ڈگری کالج ٹنڈوآدم کا دورہ کلاسسز ، لائبریری ، گراؤنڈ کا دورہ کیا، طلباء سے سوال جواب کیے ان کی مشکلات سے آگاہی حاصل کی
اس موقع پر طلباء نے بتایا کہ لوڈ شیڈنگ میں لائٹ جانے کی صورت میں شدید گرمی کے باعث کلاسسز میں بیٹھنا مشکل ہے ، اسلامک اسٹڈیز، پاکستان اسٹڈیز، اسلامک کلچر کے سبجیکٹ کے ٹیچرز کی کمی ہے، کالج لائبریری خستہ حالی کا شکار ہے اور طلباء کے لیے آڈیٹوریم ہال کی کمی ہے
ڈائریکٹر فنانس نے پرنسپل اور اساتذہ کو سراہا اور کالج کے مسائل کے حل کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔