ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)ٹنڈوآدم میں گرمی عروج پر ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے شہریوں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈے پانی اور شربت کے اسٹال قائم تفصیلات کے مطابق پورے ملک کی طرح ٹنڈوآدم کو شدید گرمی نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جسکے باعث ٹنڈوآدم میں بھی ھیٹ اسٹرک کیمپ لگا دیے گئے ہے ،انڈس ہسپتال کی جانب سے تین مقامات پر ٹھنڈے پانی کی سبیل لگائی گئی جبکہ جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کیجانب سے بھی کیمپ لگایا گیا جبکہ بازاروں میں تاجروں کی جانب ٹھنڈے پانی اور شربت کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں ۔