ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی)
چیئرمین ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہ یار محمد ابراہیم عالمانی نے آج بورڈ آف انٹر میڈیئٹ اینڈ سیکینڈری
ایجوکیشن حیدرآباد کے نویں و دسویں کلاس کے امتحانات کے عمل کی نگرانی کرنے کے سلسلے میں گورنمنٹ ایس ایم ہائی اسکول ٹنڈوالہ یار، برائٹ فیوچر اسکول ٹنڈوالہ یار، ایگل ہائی اسکول ٹنڈوالہ یار اور دیگر اسکولوں کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے دسویں کلاس کے امتحانات کے عمل کا جائزہ لیا انہوں نے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ امتحانات میں کاپی کلچر کے خاتمے اور صاف و شفاف امتحانی عمل کو یقینی بنائیں جبکہ پینے کیلئے صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور صفائی تھرائی کے بہتر انتظامات کئے جائیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہ یار نے ایس ایم ہائی اسکول ٹنڈوالہ یار میں سیٹ نمبر 181504 کے شاگرد کی جگہ کسی اور کو پیپر دینے پر کاپی کیس کیا ہیڈ ماسٹر ایس ایم ہائی اسکول ٹنڈوالہ یار نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی شکایت کی اور بتایا کہ سخت گرمی کی وجہ سے کل ایک شاگرد بیہوش بھی ہو گیا تھا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہ یار نے حیسکو افسران کو ہدایت کی وہ امتحانات کے اوقات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی ٹنڈوالہ یار کے میمبران چیف مانیٹرنگ آفیسر (ایس ای ایل ڈی) ٹنڈوالہ یار حماد زرداری، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ٹنڈوالہ یار علی مراد پتافی، ڈی ایس پی سٹی ٹنڈوالہ یار شہاب، ڈپٹی ای ڈی او ٹنڈوالہ یار میڈم ریحانہ اور دیگر میمبران بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہ یار کے ہمراہ تھے۔