چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں مہر ساجد اقبال،سابق ایم پی اے ن لیگ حاجی محمد اکرم اور ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی ن لیگ چوہدری عبدالمجید جتالہ، گل حسن خان ڈی ایس پی نے کہا ہے پاکستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر77 ویں یومِ آزادی کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنی صفوں میں کامل اتحاد پیدا کریں۔ کسی بھی طرح کے گروہی، لسانی وصوبائی عصبیت پسندی یا کسی بھی دیگر بنیاد پر تفریق کا شکار نہ ہوں۔
انہوں نے بلدیہ چشتیاں کے جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے قوم کیلئے رہنما خطوط فراہم کرتے ہوئے فرمایا تھا ”اتحاد، ایمان، تنظیم“ یعنی کسی بھی قوم کیلئے تر قی و کامرانی حاصل کرنے کیلئے سنہری اصول یہی تین ہیں کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھے۔ اپنی دیانت داری اور ایمان کو ہمیشہ اپنا اوڑھنا بچھونا بنا کررکھے اور ساتھ ہی ساتھ پوری قوم نظم وضبط پر چابکدستی سے کاربند ہو۔اس موقع پر مختلف سکولوں ڈی پی ایس،ایجوکیٹر،اور فاطمہ جناح مسلم مشن سکول کے طلبا وطالبات نے ملی نغمے،ٹیبلو،پیش کئے اور تقاریر کیں۔
قبل ازیں مقررہ ٹائم پر پرچم کشائی اور قومی ترانہ کے بعد پولیس کے دستہ نے سلامی پیش کی.اس موقع پر ایس ایچ او سٹی ماجد حسین پراچہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے