چشتیاں(میاں میراحمد مستانہ سہروردی سے) ڈی ایس پی چشٹیاں گل حسن خان کا تبادلہ کردیا گیا۔گل حسن خان کا شمار بااخلاق،ملنسار اور خوش گفتار پولیس افسران میں ہوتا ھے دھیمے مزاج کے ڈی ایس پی کی بطور SDPO چشتیاں تعیناتی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انکے چشتیاں تعیناتی کے ایام کے دوران انہوں نے عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیا۔انکے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں سرکل چشتیاں کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز صاحبان،نواز احمد وٹو SHO ڈاہرانوالہ،انسپکٹر محمد امین SHO تھانہ شہر فرید،ماجد حسین پراچہ SHO تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں،محمد آصف ڈھڈی SHO تھانہ صدر چشتیاں،انسپکٹر اجمل وٹو SHO تھانہ بی ڈویژن چشتیاں اور SHO تھانہ بخشن خان سمیت پولیس افسران اور دفتر کے سٹاف شریک ہوئے