چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے )
ادبی تنظیم روش انٹرنیشنل کے سابق صدر چشتیاں کے ممتاز تاجر و ڈسٹرکٹ فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی راؤ شاہد اختر اچانک ہارٹ اٹیک کے نتیجہ میں انتقال کرگئے
۔مرحوم رات کی سیر کے بعد اپنی اہلیہ کے ساتھ حجاز مقدس جانے،خدا اور محبوب خدا کے مقدس مقامات کی زیارت کرنے کی تیاری کرنے کا صلاح مشورہ کررہے تھے کہ اسی دوران ہارٹ اٹیک ہوگیا اور وہ کسی طبی امداد کے بغیر خالق حقیقی سے جاملے۔مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد چشتیاں میں ادا کی گئی جس میں ادبی تنظیم روش کے بانی سید ثناء اللہ شاہ،سرپرست آعلی حاجی عبدالستار،چیئرمین میاں میراحمدمستانہ سہروردی،صدر چوہدری نسیم صادق،صدر انجمن تاجران حاجی حمید احمد صدیقی اور چشتیاں کی سیاسی سماجی کاروباری تنظیموں کے نمائندوں کونسلروں کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔مرحوم گورنمنٹ گریجویٹ گرلز کالج چشتیاں کی سینئر پروفیسر محترمہ نشاط امیر کے خاوند تھے۔مرحوم نے بیوہ چار بیٹے اور تین بیٹیا ں سوگوار چھوڑی ہیں۔