چشتیاں (میاں میر احمدمستانہ سہروردی سے) اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف کے تعاون سے جنوبی پنجاب کے 8 اضلاع کے مخصوص سرکاری بوائز و گرلز سکولوں میں قائم سمر کیمپوں میں اول دوئم سوئم کے بچوں کو عالمی معیار کی ابتدائی تعلیم مفت دی جائے گی،سمر
![]() |
چشتیاں۔ریجنل پروگرام منیجر ڈاکٹرمحمد اعظم رانا محمود الحسن، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد افضال فردوسی،محمد صفدر،محمداختر کے ہمراہ میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کررہے ہیں۔ |
کیمپ 3جون سے2اگست تک جاری رہیں گے اس سلسلہ میں 4ہزار سے زائد اساتذہ کرام درس و تدریس کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ضلع و تحصیل کے ڈسٹرکٹ و ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سمر کیمپوں کی نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔اس امر کا اظہار ریجنل پروگرام منیجر جنوبی پنجاب ڈاکٹر محمد اعظم رانا نے سابق آرپی ایم محمودالحسن شیخ،پرنسپل قائد اکیڈمی چشتیاں محترمہ رخسانہ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چشتیاں چوہدری محمد افضال فردوسی کے ہمراہ قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب 4فورڈ چشتیاں میں مرد و خواتین اساتذہ کی ٹریننگ کے موقع پر میڈیا سے کرتے ہوئے مزید کہا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے فاؤنڈیشن آف لٹریسی اینڈ نمریسی منصوبہ کے تحت پنجاب کے 12 اضلاع ڈیرہ غازیخاں،بہاولپور،بہاولنگر،بھکر،چنیوٹ،لیہ،لودھراں،میانوالی،مظفر گڑھ،پاکپتن،رحیم یارخاں،راجن پور میں اول دوئم سوئم کے بچوں کوسمر کیمپوں میں عالمی معیار کی بنیادی تعلیم دینے کا سلسلہ پہلی بار شروع کیا جارہا ہے جس کا مقصد 5سے9سال کے کمسن بچوں کو انگریزی،اردو،ریاضی کے بنیادی تصورات سے آگاہی اور ان کی استعداد کار کو بڑھانے کے علاوہ آؤٹ آف سکول بچوں کی بھی بنیادی تصورات سے آگاہی کے علاوہ سرکاری سکولوں میں داخل کرانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہر کلاس میں 25بچے اور دو ٹیچر ہونگے،صبح 7 سے 10بجے تک ٹائم ہے اور حکومت کی جانب سے بچوں کو نوٹ بکس،ورک شیٹ،سٹیشنری فراہم کی جائے گی جبکہ اساتذہ کو اضافی معاوضہ دیا جائے گا۔انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو حکومت کے انقلابی تعلیمی پروگرام کے مطابق سمر کیمپوں میں رجسٹر کرائیں۔#