نوشہروفیروز:( رانا ندیم انجم )
چیئرمین میونسپل کمیٹی نوشہروفیروز کے خلاف شاگرد یونین اور سماجی فورم نوشہروفیروز کی جانب سے ماہنور شیخ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین ہاتھوں میں بینرز لیکر میونسپل آفیس پہنچے جہاں چیئرمین آفیس کے سامنے شدید نعریبازی کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کئے۔
پیش کئے جانے والے مطالبات میں نوشہروفیروز شہر کی اسٹریٹ لائیٹ کی بحالی، میونسپل آفیس سے جاری ہونے والے تمام سرٹیفکیٹ کی مفت فراہمی، پبلک لائبرری کی تمام سہولیات کی فراہمی، ویزا پہ تنخواہ لینے والے وائیٹ کالر ملازمین کے خلاف کاروائی، اور کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی رقم واپس دینے کے ساتھ دیگر اضلاع سے بلائے گئے عملے کی واپسی اور میونسپل کے 16 وارڈس کے تمام متعلقہ کونسلرز کے زیر نگرانی صفائی کا نظام رائج کیا جائے تاکہ مقامی شہری با آسانی اپنے محلے کے مقامی کونسلر سے اپنی گلی کی صفائی پر رجوع کرسکیں۔
مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر کی صفائی پر چیئرمین کے خلاف بات کرنے والوں کو بلیک میلر کہنے والوں کی اکثریت وائیٹ کالر ملازمین کی ہے جو گھر بیٹھے تنخواہ لیکر چیئرمین کی سوشل میڈیا سپورٹ کرتے ہیں لیکن ہمارا احتجاج مطالبات پورے ہونے تک جاری رہیگا۔