ڈاہرانوالہ(بیورورپوٹ)مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ) ڈاہرانوالہ اورڈاہرانوالہ پریس کلب کے عہدیداران و ممبران نےنئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او نواز احمد وٹو سے تھانہ ڈاہرانوالہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر شہر میں امن و امان کی صورتحال،سیکورٹی کے حوالے سے تاجروں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا گیا۔ایس ایچ او نواز احمد وٹو کا کہنا تھا ڈاہرانوالہ کی مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ اور ڈاہرانوالہ پریس کلب کے ذمہ داران سے ملاقات کر کے انہیں بڑی خوشی ہوئی ۔مرکزی انجمن تاجران رجسٹر ڈاور ڈاہرانوالہ پریس کلب کے تعاون سے پولیس مل کر باہم مشورے سے مسائل کو حل کریں گےایس ایچ او کا کہنا تھاکہ تمام تاجر حضرات اپنی دکانوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں جو سیکورٹی کے حوالے سے بڑے ضروری ھیں۔تاجروں نے ایس ایچ او کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔وفد میں ڈاہرانوالہ پریس کلب کے چیئرمین میاں میر احمدمستانہ سہروردی ،جنرل سیکرٹری چوہدری مظہر حسین،محمد اکرم ،عامر شفیع ،جبکہ مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ کے چیئرمین الحاج چوہدری محمد۔رفیع،صدر چوہدری محمد۔اقبال،نائب صدور افتخار احمد،جمشید ربانی،جنرل سیکرٹری حاجی محمدشفیق ظہیر،حاجی مقصود احمد۔ججہ،رانا محمد سرور ،۔محمد اشفاق،چوہدری شاہد اقبال ،عبدالمجید ،رانا غلام باری۔حاجی محمد اقبال،محمد اصغر،غلام مرتضی اور دیگر تاجر رہنما شامل تھے