ڈاہرانوالہ(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور ڈی پی او بھاولنگر نصیب اللہ خان کی ہدایت پر ڈاہرانوالہ پولیس کے دبنگ ایس ایچ او نواز احمد وٹو کی اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری۔تین منشیات فروشوں سے 1820 گرام چرس اور دو ملزمان سے 30 بور پسٹل اور 12بور بندوق بمعہ کارتوس اور گولیاں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کردیا۔تفصیل کے مطابق ڈاہرنوالہ پولیس کی مختلف کاروائیوں میں مقصود احمد چھٹہ سے اسلحہ ناجائز 30 بور پسٹل بعمہ گولیاں ،تحسین لیاقت چھٹہ سے 12بور بندوق بمعہ کارتوس،تین منشیات فروشوں عظیم جٹ،محمد عامر مہار،وسیم اکرم جٹ سے 1820 گرام چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کردیا۔ تھانہ ڈاہرانوالہ کے دبنگ ایس ایچ او نواز احمد وٹو نے سب انسپکٹر عبدالرحمان جہانزیب کے ہمراہ ڈاہرانوالہ پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چور اچکوں،بدمعاشوں،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے لئے اب تھانہ ڈاہرانوالہ کی حدود میں کوئی جگہ نہیں۔ڈاہرانوالہ پولیس جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں،بدمعاشوں،چور اچکوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے سرگرم عمل ھے۔دبنگ ایس ایچ او نواز وٹو کا مزید کہنا تھا کہ ڈاہرانوالہ کو جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں سے پاک کرنا انکا مشن ھے ۔جس کے لئے وہ پر عزم ھیں