ڈاہرانوالہ پولیس کے دبنگ SHO نواز وٹو کی بڑی کامیاب کاروائیاں۔بین الاضلائی موٹر سائیکل ڈکیت گینگ گرفتار،16 موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے۔
دوسری بڑی کاروائی میں بچے سے بدفعلی کرنے والے دونوں ملزمان چوبیس گھنٹے میں گرفتار۔اور دیگر متعدد وارداتوں اور جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار.عوام کا ایس ایچ او نواز وٹو کو خراج تحسین۔
ڈاہرانوالہ(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خاں کی ہدایت پر تھانہ ڈاہرانوالہ میں نئے تعینات والے دبنگ ایس ایچ او نواز احمد وٹو نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کاروائیاں تیز کر دیں.پولیس نے اپنی کامیاب کاروائیوں کے دوران مختلف وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا.پولیس کی تازہ کاروائیوں میں موٹر سائیکل چوروں کے گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 16 عدد موٹر سائیکل برآمد کر کے ملزمان وحید اور شفیق کو گرفتار کر لیا.جبکہ برآمد کئے گئے موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے کر دیئے گئے.پولیس کی دوسری کاروائی میں بچے سے بد فعلی کرنے والے مقدمہ میں نامزد ملزمان آصف اور حمزہ کو پولیس نے 24 گھنٹے کے قلیل وقت میں گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا.
پولیس کی تیسری کاروائی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم ملک عزیزکے خلاف کی گئی جس سے پسٹل ناجائز 30 بور برآمد کر کے ملزم کو بروقت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا.پولیس کی چوتھی کاروائی منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی جس میں ملزم رشید احمد سے شراب دیسی 17 لٹر اور منشیات فروش ملزم شامون سے چرس 240 گرام برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا.پولیس کی متعدد کاروائیوں میں ملزمان کی گرفتاری پر ڈاہرانوالہ کے شہریوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے.اس موقع پر ایس ایچ او نے ڈاہرانوالہ پریس کلب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
انشااللہ ڈاہرانوالہ میں جرائم کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے.تھانہ ڈاہرانوالہ کی پولیس ٹیم مکمل تند دہی سے جرائم کے خاتمے کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں.جرائم کے خاتمے کے لیے ہماری پولیس افسران کی ٹیم جن میں سب انسپکٹر عبدالرحمن جہانزیب،اے ایس آئی ڈاکٹر
یاسین،اے ایس آئی ظفر اقبال ،اے ایس آئی تسنیم اور اسکوارڈ انچارج خضر حیات سمیت پولیس کی کرائم فائٹر ٹیم انکی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے سرگرم عمل ھے۔