سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے آج گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ھیبلٹیشن کمپلیکس اور ووکیشنل ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ نواب شاہ کا اچانک دورہ کرکے اسپیشل بچوں سے ملاقات کی اور اساتذہ و عملے کی حاضری بھی چیک کی سنٹر کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے سنٹر انتظامیہ کی جانب سے بہتر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں و افراد کو معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ڈپٹی کمشنر نے سنٹر کے انچارج کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وہ اچھے شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف سیکشن و کلاسوں اور اسٹاف روم کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر نے دورے کے موقع پر بہتر انتظامات پر ریجنل ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ چنڑ اور عملے کو شاباس دی ۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ چنڑ نے ڈپٹی کمشنر کو خصوصی بچوں اور افراد کو تعلیم سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے متعلق تفصیلی آگاہی دی اور بتایا کہ اس سنٹر کی ایک طلباء نے کراچی میں منعقد ہونے والی نعت خوانی کے مقابلے میں پورے سندھ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے نعت خواں طلباء کو شاباس دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ریھیبلیٹیشن کمپلیکس مراد خان جمالی، ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان احمد مہر، وائیس پرنسپل سرفراز احمد شر اور دیگر موجود تھے۔