ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار سلیم اللہ اوڈھو کی ہدایات پر چیئرمین ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہ یار محمد ابراییم عالمانی نے آج سے شروع ہونے والے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سیکینڈری ایجوکیشن حیدرآباد کے نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانات کی نگرانی کرنے کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکینڈری اسکول ٹنڈوالہ یار، گورنمنٹ پراونشلائزڈ ہائی اسکول ٹنڈوالہ یار اور دیگر اسکولوں میں ہونے والے نویں کلاس کے امتحانات کے عمل کا جائزہ لیا محمد ابراہیم عالمانی نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ امتحانات میں کاپی کلچر کے خاتمے اور صاف و شفاف امتحانی عمل کو یقینی بنائیں انہوں نے اسکول انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ بچوں کو پینے کے لئے صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کئے جائیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی ٹنڈوالہ یار کے سیکریٹری و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکینڈری میل فیمیل) ٹنڈوالہ یار میڈم غزالہ اور ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کے دیگر ممبران جن میں چیف مانیٹرنگ آفیسر (ایس ای ایل ڈی) ٹنڈوالہ یار حماد زرداری، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ٹنڈوالہ یار علی مراد پتافی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹنڈوالہ یار شہاب اور دیگر میمبران بھی موجود تھے۔