ڈیرہ غازی خان (رانا فیصل سے) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ کے پہلے سالانہ امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا کامیابی کاتناسب 64.21فیصد رہا ۔تفصیل کے مطابق نے چیئرمین تعلیمی بورڈ کی نمائندگی کرتے ہوئےایڈیشنل کمشنر ریونیو طاہر امین کلک کر کے نتائج آن لائن کیے ۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات مظفر حسین، سیکرٹری بورڈ چوہدری عبدالرحمن، اے سی جی فہد نور ، آئی ٹی ٹیکنیشن احمد علی قریشی و دیگر موجود تھے۔ طاہر امین نے نتائج آن لائن کرتے ہوئے بتایا کہ انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ میں 50374 طالب علموں نے شرکت کی جبکہ 32344 نے کامیابی حاصل کی مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 64.21فیصد رہا۔ انہوں نے بتایا کہ امتحان میں 30884ریگولر اور 1460پرائیویٹ پاس ہوئے ریگولر امیداران میں کامیابی کا تناسب 65.23 فیصد جبکہ پرائیوٹ امیدواران میں کامیابی کا تناسب 48.23فیصد رہا ۔ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی گرلز بوائز سے بازی لے اڑی گرلز میں کامیابی کا تناسب 71.35 فیصد جبکہ بوائز میں کامیابی کا تناسب 57.29 فیصد رہا جبکہ انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ پہلے سالانہ امتحان میں ضلع کے لحاظ سے مظفر گڑھ 69.59 فیصد کے ساتھ پہلے،کوٹ ادو 67.96 فیصد کے ساتھ دوسرے،لیہ 66.47 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ڈی جی خان 57.44 فیصد کے ساتھ چوتھے اور راجنپور 56.24 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات مظفر حسین نے بتایا کہ کمشنر و چیئر مین کی ہدایت پر امتحانی عمل کو انتہائی شفاف بنانے میں انکی ٹیم نے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کیا اور نتائج کی تیاری سے لیکر نتائج کے اعلان تک شب و روز محنت کی ۔