ڈیرہ غازیخان ( رانا فیصل سے) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے بارہویں جماعت پہلے سالانہ امتحان2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا چیئرپرسن ٹاسک فورس پرائس کنٹرول سی ایم پنجاب سلمیٰ بٹ نے لیپ ٹاپ پر کلک کرکے نتائج آن لائن کیے جس کے بعد کنٹرولر امتحانات مظفر حسین نے نتائج بارے بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو پہلے سالانہ امتحان 2024میں 60102امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے 42341نے کامیابی حاصل کی اس طرح مجموع طور پرکامیابی کا تناسب 70.45فیصد رہا۔ اس موقع پر ایم پی اے حنیف خان پتافی، ایڈیشنل کمشنر کریم بخش، کنٹرولر امتحانات مظفر حسین، سیکرٹری بورڈ عبدالرحمن چوہدری، فیض اللہ ترین، احمد علی قریشی و دیگر بھی موجود تھے جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض وائس پرنسپل عباس مہدی نے انجام دیئے۔ تقریب کا انعقادم سنٹر آف ایکسیلینس بوائز سکول میں کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کے علاوہ انکے والدین اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان ضلع اب پسماندہ نہیں رہا یہاں کے پوزیشن ہولڈر ز اور انکی قابلیت سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں کا مستقبل روشن ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوجوان کے لیے یوتھ پروگراموں جیسے بے شمار پروگرامز تیار کیے ہوئے کہ جن سے نوجوان طلبہ و طالبات اپنا مستقبل بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس موقع پر ایم پی اے حنیف پتافی، ایڈیشنل کمشنر کریم بخش، سیکرٹری بورڈ عبدالرحمن چوہدری، کنٹرولر امتحانات مظفر حسین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کامیاب طلباء و طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انکی صلاحیتوں میں مزید بہتر ی لانے کی امید ظاہر کی۔حنیف خان پتافی کا کہنا تھا کہ بنا محنت کے کامیابی ممکن نہیں کامیابی حاصل کرنی ہے تو اپنے مقصد پر ثابت قدیم رہنا ہوگا تقریب میں تمام پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعام اور میڈلز بھی دئیے گئے۔ آخر میں ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کی دعا بھی کی گئی۔