کراچی (ای این آئی رپورٹر )
کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر منہاج گلفام نے انجمن تاجران پاکستان کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال کی کال پر کراچی بھر میں تمام الیکٹرونکس اینڈ موبائل اور دیگر تاجر برادری کی جانب سے مکمل ساتھ دیکر کامیاب ہڑتال کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم تاجروں کے تحفظ کے لئے ہر سطح پر آواز اٹھاتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہم ہڑتال کے مثبت نتائج نکلنے کی امید رکھتے ہیں اور حکومت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ایف بی آر اور دیگر ٹیکس کے ادارے تاجروں برادری پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کے بجائے اس سے بات چیت کا راستہ اختیار کریں انہوں نے کہا کہ موبائل اور الکٹرونکس کا تمام سامان امپورٹڈ آئٹم ہیں جو ملکی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے منگوائے جاتے ہیں جس کے کاروباری افراد امپورٹ سے لیکر فروخت تک ہر جگہ پر ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں جبکہ اس سے وابستہ 60 فیصد سے زائد تاجر فائلرز ہیں اور حکومت کو ہر سطح پر ٹیکس ادا کرتے ہیں ، جبکہ 40 فیصد ایسے تاجر ہیں جو انتہائی کم سرمائے سے کام کررہے ہیں اور اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں تاجر دوست اسکیم کے 60 ہزار روپے ماہانہ نوٹسز کی وجہ سے الیکٹرونکس کے تاجروں سے ٹیکس تو نہیں بڑھے گا بلکہ ایف بی آر کی جانب سے کرپشن اور بدعنوانی کے راستے ضرور کھل جائیں گے جن سے تاجر متاثر ہونگے کیونکہ موجودہ مہنگائی کی وجہ سے تمام تاجر برادری شدید پریشانی سے دوچار ہےں ،انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کو ٹیکس سے خوفزدہ کرنے کے بجائے اسے طریقے اختیار کرے جو چھوٹے دکانداروں کے لئے آسان ہوں ۔