رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن انسپکٹر ایاز خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی کی تین مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔
اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم سمیت دو مفرور ملزمان گرفتار۔ *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی*
*پہلی کاروائی* میں جمشید نامی اسٹریٹ کریمنل کو شانتی نگر اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے قبضہ سے غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیش اور تھانہ مومن آباد کے مقدمہ 420/19 بجرم دفعہ 381A کی مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
ملزم کے قبضہ سے تھانہ اتحاد ٹاؤن کے مقدمہ 213/24 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد ہوا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 479/24 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
*دوسری کاروائی* میں تھانہ اتحاد ٹاؤن کے قتل کے مقدمہ 590/21 بجرم دفعہ 302/324/34 ت پ میں مفرور بختیار نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
*تیسری کاروائی* میں تھانہ سائیٹ اے کے ڈکیتی کے مقدمہ 100/24 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ میں مفرور وزیر نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کیا گیا۔