کراچی (رپورٹ: ایاز خان)
ویسٹ، تھانہ سرجانی پولیس کی کاروائی منشیات فروش ملزم گرفتار۔
ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی کی ہدایت پر تھانہ سرجانی کے ایس ایچ او شاہد حسین نے ملزم سید معروف علی کو سرجانی سیف المری گوٹھ سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم سے 01 کلو سے زائد (1130 گرام) چرس اور نقدی رقم برآمد۔ ایس ایس پی ویسٹ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، تفتیش جاری۔ملزم قبل از بھی منشیات فروشی کے مقدمہ میں تھانہ سرجانی سے گرفتار ہوچکا ہے۔