رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع ویسٹ پولیس نے متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی
ایس ایچ او سرجانی و چوکی انچارج خدا کی بستی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 03 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 06 عدد موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
1. برآمدہ Vivo موبائل فون مورخہ 02 اگست 2024 کو اسلحہ کے زور پر چھینا گیا تھا، واردات کا مقدمہ الزام نمبر 928/2024 تھانہ سرجانی میں درج ہے۔
2. برآمدہ Realme موبائل فون بھی مورخہ 02 اگست 2024 کو اسلحہ کے زور پر چھینا گیا تھا، واردات کا مقدمہ الزام نمبر 929/2024 تھانہ سرجانی میں درج ہے۔
ملزمان کے زیراستعمال دو موٹرسائیکلز کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ میں لے لیا گیا، جن کی تفصیلات ذیل ہیں۔
1. برآمدہ 125 موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 230/2024 تھانہ نارتھ ناظم آباد میں درج ہے۔
2. برآمدہ 70CC موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 974/2024 تھانہ تیموریہ میں درج ہے۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلئے گئے ہیں، جبکہ دیگر مقدمات میں ملزمان کی شناخت کروائی جائے گی۔
گرفتار ملزمان میں علی جان عرف پوا ولد ریحان (سرگانہ)، مزمل عرف ڈاڈا ولد محمد یعقوب، شاہ رخ ولد شاہد، مور زادہ ولد اللّٰہ جوڑیو اور ناصر ولد مظہر حسین شامل ہیں۔