رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع کیماڑی تھانہ بلدیہ پولیس کی کارروائی۔
عابد آباد کے علاقے میں نجی کلینک سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار. *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی*
گرفتار ملزم بنام نعم اللّٰہ کے قبضہ سے چوری شدہ سامان الٹر اساؤنڈ مشین، جنریٹر، پنکھا اور نقدی 4000 روپے برآمد کرلی گئی۔۔
ملزم کو ایس ایچ او تھانہ بلدیہ، انسپکٹر شبیر خٹک نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔