کراچی ( محمدحسین سومرو)
تھانہ ڈیفنس کی قیوم آباد چوکی انچارج ملک ارشد محمود کی جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف دھواں دھار کاروائی ۔ عادی دو منشیات فروش گرفتار ۔ ملزمان کے قبضے سے منشیات اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیفنس کی پولیس چوکی قیوم آباد کے انچارج ملک ارشد محمود نے دوران گشت دو موٹر سائیکل پر سوار مشکوک و مشتبہ افراد کو روک کر تلاشی لی تو موٹر سائیکل چلانے والے ملزم محمد دلاور ولد محمد صدیق جبکہ دوسرے ملزم شرجیل عرف پرکاش عرف جادو کے قبضے سے 115 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ دوسرے ملزم کی تلاشی کے لینے پر ملزم کی قمیض سے 150 گرام چرس برآمد ہونے پر دونوں ملزمان کو فوری طور گرفتار کر تھانہ ڈیفنس میں منتقل کر دیا بعد ازاں ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود سے چوری شدہ نکلی دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ الزام نمبر 618/2024 بجرم دفعہ 6/9 CNS تھری (a) کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا قیوم آباد پولیس چوکی انچارج ملک ارشد محمود نے بتایا کہ مذکورہ بالا ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جو منشیات اور موٹر سائیکلیں۔ و دیگر قیمتی سامان چوری کرتے تھے جرائم پیشہ عناصر کتنے بھی با اثر ہوں پولیس قانون کے مطابق کارروائی ضرور کریں گی ۔