ای این آئی نیوز
معید بلوچ تمھیں سلام ،پاکستان کے عالمی سطح پر ایک کے بعد ایک اعزاز ،وینزویلا میں جاری انٹرنیشنل ملٹری گیمز میں پاکستان آئیر فورس کے چیف وارنٹ آفیسر معید بلوچ نے چار سو میٹر ریس میں گولڈ میڈیل حاصل کرلیا پاکستان کے جوانوں نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کردیا ،ارشد ندیم کے بعد معید بلوچ بھی پاکستانیوں کی داد کے مستحق قرار پائے ، ملٹری گیمز میں پاکستان نے گولڈ میڈیل اپنے نام کرلیا ،
معید بلوچ نے چار سو میٹر ریس میں جیت کا گولڈ میڈیل اپنے نام کیا ،گیمز کا انعقاد وینزویلا میں انٹر نیشنل ملٹری گیمز کا انعقاد کونسل کے زیر اہتمام کیا گیا ،معید بلوچ کہتے ہیں یہ جیت میں اپنے ملک کے نام کرتا ہوں ،نوجوانوں نے ہی ملک کا نام عالمی سطح پر بلند کرنا ہے ،پاکستانیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بس سہی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے ،اگر جوانوں کو سہی پلیٹ فارم دیا گیا تو ملک کا ہر جوان عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتا ہے معید بلوچ کی ہیڈ کوچ اور پرسنل ٹرینر روما اطلاف کہتی ہیں نوجوانوں کو سہی رہ پر گامزن کرنے کیلئے کھیلوں کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے ،ملک کے نوجوان ہی ہیں جو ملک کو مشکلوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ،وینز ویلا میں ملٹری گیمز 23 اگست تک جاری رہینگے ،عالمی ملٹری گیمز میں ایک سو بیالیس ممالک حصہ لے رہے ہیں ،جس میں پاکستا ن بھی شامل ہے