کراچی(اسٹاف رپورٹر)
سنی علماء کونسل پاکستان کراچی کے مرکزی دفتر مرکز اہلسنت جامعہ ابوبکر میں ربیع الاول شریف کی سیکورٹی کے سلسلہ میں اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت علامہ محمد اشرف گورمانی صدر سنی علماء کونسل پاکستان نے کی اس موقعہ پر پیس علماء کونسل کے صدر علامہ ڈاکٹر جمیل راٹھو ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا ڈی ایس پی اقبال احمد میمن اور دیگر پولیس کے افسران نے شرکت کی
علامہ گورمانی نے اپنے بیان میں کہا سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں جلوس ریلیاں پروگرامز منقعد ہوں گئے پولیس کے افسران سے گزارش ہے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیا جائے
ایس ایس پی ایسٹ نے کہا جشن عید میلاد النبی کے انتظامات میں پولیس بھر پور تعاون کرئے گی
علامہ ڈاکٹر جمیل راٹھور نے کہا اہلسنت جشن عید میلاد النبی بھر پور جوش سے منائے گئ
اجلاس میں مفتی غلام مرتضی مہروی اور کثیر تعدار میں علمائے کرام نے شرکت کی بعد ازاں ملک پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
صحافیوں کے سوال پر ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا نے ریلیوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور علمائے کرام کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے اور مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام کو ربیع الاول کے علاوہ پورے سال مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی