رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ایسٹ، تھانہ سولجر بازار پولیس نے اشتہاری و مفرور ملزم کو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع شرقی
ملزم تھانہ گلستانِ جوہر کے مقدمہ الزام نمبر 1075/2022 بجرم دفعہ 381A ت پ اور 185/2022 بجرم دفعہ 381A ت پ میں اشتہاری ہے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزم دانش ولد عبدالرشید کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ضلع شرقی
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد (1070 گرام) چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزم کے زیرِ استعمال موٹر سائیکل کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 446/2020 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ سولجر بازار (اشتہاری)
2. مقدمہ الزام نمبر 19/2022 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ مبینہ ٹاؤن (مفرور)
3. مقدمہ الزام نمبر 32/2022 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ گلستانِ جوہر (مفرور)
4. مقدمہ الزام نمبر 337/2022 ںجرم دفعہ 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ مبینہ ٹاؤن (مفرور)