رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ایسٹ، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں متحرک رکشہ گینگ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا۔غلام اظفر مہیسر
ملزمان کراچی کے مختلف بس اڈوں اور ہسپتالوں سے آنے والے مسافروں اور مریضوں کو کم کرایہ کا جھانسہ دے کر موبائل فون اور نقدی رقم سے محروم کرتے تھے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر اسٹیڈیم روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا، ڈی آئی جی ایسٹ
گرفتار ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی 02 عدد 30 بور اور ایک 9mm پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ غلام اظفر مہیسر
گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال رکشہ نمبری D-06499 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، ایسٹ پولیس
ملزمان میں فیروز ولد مہر گل، علی ولد نثار اور مہر علی ولد عرض محمد شامل ہیں، ڈی آئی جی ایسٹ
گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی کراچی کے مختلف تھانہ جات سے 12 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔
ملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن سچل، سہراب گوٹھ اور گلستانِ جوہر کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔