رپورٹ۔محمدحسین سومرو
تیموریہ کی حدود ہارون شاپنگ سینٹر کے پاس پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلہ۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
پولیس مقابلہ مین روڈ شیر شاہ سوری بالمقابل ہارون شاپنگ سینٹر سیکٹر 15A1 بفرزون حدود تھانہ تیموریہ میں ہوا
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 02 اسٹریٹ کریمنلز زخمی حالت میں گرفتار
گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت جاوید ولد مختار احمد اور عاطف عرف آصف ولد میر سلام عرف میر کلام کے ناموں سے ہوئی
ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین، 1 عدد 9mm پسٹل لوڈ میگزین، اور موٹر سائیکل 70cc برامد ہوئی
زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے
برآمدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا جو کہ رضویہ سوسائٹی کی حدود سے چھینی ہوئی ہے
موٹر سائیکل کا مقدمہ الزام نمبر 16/2024 جرم دفعہ 392/397/34 ت پ رضویہ سوسائٹی تھانے میں درج ہے