رپورٹ۔محمدحسین سومرو
سرسید پولیس کی دورانِ پیٹرولنگ کارروائی موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث اسٹریٹ کریمنلز 02 ملزمان گرفتار ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات پر سرسید پولیس کا ایکشن جاری۔
گرفتار ملزمان کی شناخت *عبد المتین ولد احمد علی اور محمد احسن ولد امیر احمد* کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے ایک عدد پسٹل بمعہ راونڈ اور مسروقہ موٹر سائیکل نمبر KNJ-7167 ہنڈا 125ccبرآمد ہوئی ۔
برآمدہ موٹر سائیکل شریف آباد تھانہ کی حدود سے چھینی گئی تھی جسکا مقدمہ الزام نمبر 254/2024جرم دفعہ 392/397/34 ت پ شریف آباد تھانہ میں درج ہے
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 368/2024 بجرم دفعہ سندھ آرمز ایکٹ درج کرکے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے.
جبکہ ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے